• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی انجیکشن سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 68 ہوگئی، ڈرگ کنٹرولر آفس لاہور

ڈرگ کنٹرولر آفس نے تصدیق کی ہے کہ جعلی انجیکشن سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 68 ہوگئی ہے۔

ڈرگ کنٹرولر آفس لاہور کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سب سے زیادہ مریض ملتان میں سامنے آئے ہیں۔

اس سے پہلے نشتر اسپتال ملتان کے پرنسپل ڈاکٹر راشد قمر نے کہا تھا کہ نشتر اسپتال میں اب تک جھنگ سے 3 متاثرہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تینوں مریضوں کو ڈی ایچ کیو جھنگ میں انجیکشن لگائے گئے تھے۔

ڈاکٹر راشد قمر نے یہ بھی کہا کہ نشتر اسپتال میں اب تک کسی مریض کو یہ انجیکشن نہیں لگایا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جھنگ سے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی بینائی مکمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید