رہنما پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف عوام پر احسان کریں اور لندن میں ہی رہیں۔
مسلم لیگ ن کے بانی اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر انہوں نے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف واپسی کے بجائے لوٹی ہوئی دولت قوم کو عطیہ کر دیں۔
رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام موروثی سیاست کو رد کر چکے ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست اب قصۂ پارینہ بن چکی ہے۔
واضح رہے کہ میاں محمد نواز شریف کی جانب سے آئندہ ماہ 21 اکتوبر کو لندن سے وطن واپس آنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔
اعلان کے بعد سے میاں محمد نواز شریف کے تاریخی استقبال کے لیے مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے تیاریاں زوروں شوروں سے جاری ہیں۔