• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا کا پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی چھوٹی کزن اور حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے لیے ان کی نئی زندگی کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پریانکا چوپڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی کزن اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاست دان راگھو چڈھا کی شادی کی تقریب کی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میری طرف سے اس نوبیاہتا جوڑی کو ان کی زندگی کے خاص دن پر بہت سارا پیار اور راگھو چڈھا کو ’چوپڑا فیملی‘ میں خوش آمدید۔

پریانکا چوپڑا نے راگھو چڈھا سے مخاطب ہوتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا ہے کہ مجھے امید ہے کہ آپ ہم دیوانوں کے ساتھ دیوانے ہونے کے لیے تیار ہیں۔

اُنہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تیشا آپ سب سے خوبصورت دلہن ہو۔

پریانکا چوپڑا نے اپنی پوسٹ کے آخر میں نوبیاہتا جوڑی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور اس خوبصورت محبت کی حفاظت کریں۔

واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپرا امریکی گلوکار نک جونس سے شادی ہونے کے بعد سے امریکا میں رہائش پزیر ہیں، اہم مصروفیات کے باعث کزن پرینیتی چوپڑا کی شادی میں شریک ہونے کے لیے بھارت نہیں آ سکیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید