بالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین اور تنازعات میں گھری رہنے والی اداکارہ و متنازع رقاصہ راکھی ساونت عرف فاطمہ نے اپنی بائیو پک بنانے کا اعلان کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام قبول کرنے والی راکھی ساونت عرف فاطمہ نے اعلان کیا ہے کہ ان زندگی پر مبنی بائیو پک بنائی جائے گی۔
انہوں نے یہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے تفصیلات کے بارے میں نہیں جانتی کہ ہدایت کار کون ہیں، گلوکار کون ہیں، تاہم اس میں مرکزی کردار نبھانے کے لیے عالیہ بھٹ اور ودیا بالن سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب متنازع اداکارہ کی جانب سے کی گئی اس پریس کانفرنس کا مذکورہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے ان کا مزاق اُڑایا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔