• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کی سیاست سے مطمئن نہیں ہوں، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میں مسلم لیگ ن کی سیاست سے مطمئن نہیں ہوں، راستے کا تعین کریں پھر الیکشن میں جائیں ورنہ الیکشن انتشار کے علاوہ کچھ نہیں دے گا۔

 نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹی کا عہدیدار نہیں ہوں کسی مشاورت میں شامل نہیں ہوں، نواز شریف وزیراعظم بنے تو میں خود کو وزیر نہیں دیکھتا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ شہباز حکومت میں فیصلہ کرنےکی صلاحیت اور اسپیڈ نظر نہیں آئی جو ہونی چاہیے تھی ، پچھلی حکومت نے بھی ساڑھے تین سال فیصلے نہیں کیے آپ کر لیتے آپ نے بھی نہیں کیے، قصور وار صرف شہباز شریف نہیں ہم سب ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج کی سیاست گالی گلوچ کی ہے، 2013 سے 2018 تک خرابیوں کی طویل داستان ہے، کوئی شبہ نہیں کہ 2018 کا الیکشن چوری ہوا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اب ہمیں اس سے سبق حاصل کرنا ہے آگے کی طرف دیکھنا ہے، لوگ آج اسے مسئلہ نہیں سمجھتے حالانکہ خرابی کی جڑ یہی چیزیں ہیں، خرابیاں درست نہیں کریں گے تو مسئلہ آگے نہیں چلے گا۔

قومی خبریں سے مزید