• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس نے عالمی عدالت کے صدر کو مطلوبہ فہرست میں شامل کر لیا

ماسکو/جنیوا (اے ایف پی) روس نے گزشتہ روز کہا کہ اس نے صدر ولادیمیر پیوٹن کی گرفتاری کی کوشش کرنے والی بین الاقوامی فوجداری عدالت کے صدر کو اپنی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر دیا ہے، جبکہ یوکرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ روسی میڈیا کی جانب سے پھیلائی جانے والی بیان بازی نسل کشی پر اکسانے کے مترادف ہوسکتی ہے۔روسی خبر رساں ایجنسیوں نے وزارت داخلہ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ پولینڈ کے ہوفمانسکی پیوٹر جوزف روسی فیڈریشن کے ضابطہ فوجداری کے ایک آرٹیکل کے تحت مطلوب ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید