• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے رِچرڈ گرینل کو کینیڈی سینٹر کی سربراہی سے ہٹا دیا، نیا سربراہ مقرر

 واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قریبی اتحادی رچرڈ گرینیل کو جان ایف کینیڈی سینٹر آف پرفارمنگ آرٹس کی سربراہی سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ ادارے کے نائب صدر آپریشنز میٹ فلوکا کو نیا سربراہ نامزد کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرینل تقریباً ایک سال تک اس عہدے پر رہے اور انہیں 2025 میں صدر ٹرمپ نے مقرر کیا تھا۔ ان کی مدت کے دوران کینیڈی سینٹر میں کئی متنازع فیصلے کیے گئے جن پر فنون لطیفہ کی دنیا اور سیاستدانوں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے گرینل کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ادارے کی آئندہ قیادت میٹ فلوکا کریں گے، جو بورڈ کی منظوری کے بعد چیف آپریٹنگ آفیسر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالیں گے۔گرینل کے دور میں اس ثقافتی ادارے میں بڑی تبدیلیاں کی گئیں، جن میں ادارے کے نام میں ٹرمپ کا نام شامل کرنا اور انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیاں شامل تھیں۔ ان اقدامات کے بعد متعدد فنکاروں اور پروگراموں نے احتجاجاً اپنی تقریبات منسوخ کر دیں۔ رپورٹس کے مطابق کینیڈی سینٹر جولائی 2026 سے شروع ہونے والی ایک بڑی تعمیرِ نو کے منصوبے کے باعث تقریباً دو سال کے لیے بند بھی کیا جائے گا، جس دوران نئی قیادت ادارے کی تنظیمِ نو اور تزئین و آرائش کے منصوبے کی نگرانی کرے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید