• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ، امیر ایشیائی دبئی سے سنگاپور اور ہانگ کانگ کارخ کرنے لگے

دبئی (جنگ نیوز) ایران جنگ کے باعث خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے دبئی کی اس حیثیت کو چیلنج کر دیا ہے جو طویل عرصے سے عالمی سرمایہ اور امیر افراد کے لیے محفوظ مالیاتی مرکز سمجھی جاتی تھی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی امیر ایشیائی سرمایہ کار اب اپنے اثاثے دبئی سے نکال کر سنگاپور اور ہانگ کانگ منتقل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد خلیجی خطے کی سلامتی سے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث سرمایہ کار دبئی میں اپنی سرمایہ کاری اور رہائش کے فیصلوں پر دوبارہ غور کر رہے ہیں۔ بعض بین الاقوامی بینکوں اور مالیاتی اداروں نے بھی حفاظتی اقدامات کے طور پر اپنے عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔ دبئی گزشتہ چند برسوں میں ٹیکس مراعات، کاروبار دوست قوانین اور “گولڈن ویزا” پالیسی کی وجہ سے ایشیا کے امیر کاروباری خاندانوں اور سرمایہ کاروں کے لیے ایک اہم مرکز بن گیا تھا۔ اندازوں کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بیرون ملک سرمایہ کاروں کے سینکڑوں ارب ڈالر کے اثاثے موجود ہیں اور دبئی میں قائم فیملی آفسز ایک کھرب ڈالر سے زائد دولت کا انتظام کرتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید