• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز بگٹی کی پہلے نواز شریف کو وارننگ پھر یوٹرن

نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی----فائل فوٹو
نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی----فائل فوٹو

نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے پہلے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو وارننگ دی پھر یوٹرن لے لیا۔

سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز ایک پروگرام میں کہا تھا کہ نواز شریف ملزم کی حیثیت سے آئے تو گرفتار کیا جائے گا۔

نگراں وزیرِ داخلہ نے بعد میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بیان کو سیاق سباق سے ہٹ کر سیاسی رنگ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وطن واپسی پر نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک ہو گا۔

واضح رہے کہ سرفراز بگٹی کو جواب دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ سرفراز بگٹی بیان دینے سے پہلے شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے متعلق بیان بازی سے اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں۔

مسلم لیگ ن کی مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کو 21 اکتوبر کو ایئر پورٹ سے کہاں جانا ہے؟ یہ ان کا اور عوام کا فیصلہ ہو گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سرفراز بگٹی صاحب نواز شریف کی نہیں ملک کی فکر کریں۔

واضح رہے کہ نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز ایک پروگرام میں کہا تھا کہ اگر نواز شریف ملزم کی حیثیت سے آئے تو انہیں گرفتار کیا جائے گا، ان کی ضمانت منظور نہ ہوئی تو انہیں گرفتار کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاز سے ایک ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے کسی فورس کی ضرورت نہیں ہے، میرے خیال میں نواز شریف خود بھی گرفتار ہونا چاہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید