اڈیالا جیل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کےلیے مخصوص کمرے کی صفائی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتی احکامات کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں کمرہ و اٹیچ باتھ دیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کھانے کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے ایک ملازم 24 گھنٹے تعینات کیا جائے گا۔