• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے بجلی چوروں سے ریکور رقم خرچ کرنے کا طریقہ بتادیا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین سیف اللّٰہ ابڑو نے بجلی چوروں سے ریکور رقم خرچ کرنے کا طریقہ بتادیا۔

کمیٹی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ بجلی چوروں سے جو 10 ارب روپے ریکور ہوئے ہیں اس کا عوام کو کیا فائدہ ہوگا؟

انہوں نے استفسار کیا کہ کیا یہ ریکوری کے پیسے صرف افسران پر خرچ ہوں گے؟

پی ٹی آئی سینیٹر نے پاور ڈویژن کے حکام کو ہدایت کی کہ اس رقم کی بنیاد پر بجلی کے نرخ کم کریں اور عوام کو ریلیف دیں۔

اس موقع پر پاور ڈویژن حکام نے بتایا کہ یہ پیسے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے پاس جائیں گے، اگر مہم جاری رہی تو چار 5 ماہ میں ڈیڑھ سو ارب کی ریکوری کرلیں گے۔

دوران اجلاس چیئرمین نیپرا کی عدم موجودگی پر سینیٹ کمیٹی کے چیئرمین برہم ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ نیپرا پورے پاکستان کو نچاتا ہے، کسی فورم پر آتے ہوئے نیپرا کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید