• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکریٹری پاور ڈویژن کا بجلی چوروں سے 10 ارب 16 کروڑ کی ریکوری کا دعویٰ

سیکریٹری پاور ڈویژن نے انسداد بجلی چوری سے متعلق مختلف ڈسکوز کی مہم کے اعداد و شمار جاری کیے۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے انسداد بجلی چوری سے متعلق مختلف ڈسکوز کی مہم کے اعداد و شمار جاری کیے۔

سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے بجلی چوروں سے 10 ارب 16 کروڑ کی ریکوری کا دعویٰ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں راشد لنگڑیال نے انسداد بجلی چوری سے متعلق مختلف ڈسکوز کی مہم کے اعداد و شمار جاری کیے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی بجلی چوری کنٹرول مہم کے دوران سیپکو، حیسکو اور پیسکو کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔

سیکریٹری پاور ڈویژن نے دعویٰ کیا کہ بجلی چوروں سے گزشتہ 10 دن میں 8 ارب جبکہ مجموعی طور پر 10 ارب 16 کروڑ روپے وصول کرلیے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اب تک بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں میں 17 ہزار 646 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 3 ہزار 186 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید