• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سوشل میڈیا
سوشل میڈیا

بنگلا دیش نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، ٹیم کی قیادت شکیب الحسن کریں گے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کیا۔

بنگلا دیش کے تجربہ کار بیٹر تمیم اقبال کمر کی انجری کے باعث ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

تمیم نے جولائی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم وہ کمر کی انجری کے باعث دونوں ایونٹس سے باہر ہوئے۔

ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کی قیادت شکیب الحسن کریں گے جبکہ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں مشفیق الرحیم، لٹن داس، نجم الحسین شانٹو، توحید ہردوئے، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، حسن محمود، شوریف الاسلام، نسم احمد، مہدی حسن، تنزید تمیم، تنظیم ثاقب اور محمود اللّٰہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ اگلے ماہ اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔

بنگلا دیش ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید