فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی 1 روپے 83 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں آج سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
نیپرا اتھارٹی نے فیصلہ کیا کہ اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔
درخواست کے مطابق اگست میں 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی ڈسکوز کو فراہم کی گئی۔
درخواست منظوری کی صورت میں صارفین پر 33 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا۔
واضح رہے کہ کے الیکٹرک کے صارفین پر بجلی کی قیمت میں اس اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔