جدہ سے سیالکوٹ کی پی آئی اے کی پرواز کے کاکپٹ میں اسموگ الارم کی وارننگ کے بعد طیارے کی جدہ ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کروا دی گئی۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا جس کے بعد طیارے کی جدہ ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کروائی گئی۔
ایئر لائن ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کی چیکنگ کے بعد پرواز کو سیالکوٹ کے بجائے کراچی روانہ کیا جائے گا۔
ایئر لائن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی سے طیارہ تبدیل کرنے کے بعد مسافروں کو سیالکوٹ روانہ کیا جائے گا۔