شمالی عراق کے علاقے حمدانیہ میں شادی تقریب کے دوران ہال میں آگ لگنے سے دلہا دلہن جاں بحق ہوگئے۔ واقعے میں 100 سے زائد افراد بھی ہلاک ہوگئے جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق آتش بازی کو آگ لگنے کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔
عراقی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی اکثریت جھلسنے اور دم گھٹنے سے متاثر ہوئی ہے۔ جائے وقوعہ پر بھیڑ کو کچلنے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔
شہری دفاع کے حکام نے کہا ہے کہ ایونٹ ہال کے اندر پری فیبر یکیٹڈ پینلز بھی موجود تھے، جو "انتہائی آتش گیر اور حفاظتی معیارات کی خلاف ورزی" تھے۔
پینلز کے جلنے سے زہریلی گیسوں کا اخراج ہوا، آگ لگنے سے چھت کے کچھ حصے انتہائی آتش گیر، کم لاگت والے تعمیراتی مواد کے استعمال کی وجہ سے گرگئے۔ جس کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا۔