بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان 'ٹائیگر 3' کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کیلئے تیار ہیں۔
آج ان کی فلم کا ٹیزر جاری ہوگیا ہے، شاہ رخ خان نے ٹائیگر 3 کے ٹیزر پر ردعمل دیا ہے۔
کنگ خان نے ایک سوشل میڈیا صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر 3 بہترین لگ رہی ہے، بھائی بھائی ہی ہے، مجھے ٹیزر پسند آیا۔
سلمان خان نے دو ماہ قبل شاہ رخ خان کی فلم 'جوان' کےلیے انسٹاگرام پر لکھا تھا کہ 'پٹھان جوان بن گیا، شاندار ٹریلر، بہت پسند آیا، اس طرح کی فلمیں ہمیں صرف سنیما میں دیکھنی چاہئیں، میں تو اسے پہلے دن ہی دیکھنے والا ہوں، مزہ آگیا، واہ'۔
اس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ 'بھائی پہلے اسی لیے آپ کو ہی دکھایا تھا، آپ کی نیک خواہشات اور ٹکٹ بک کرنے کا شکریہ'۔