• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی معاشرے میں بڑھتے ہوئے طبقاتی فرق پر زینب قیوم کا اظہار تشویش

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان زینب قیوم المعروف زی کیو نے پاکستانی معاشرے میں بڑھتے ہوئے طبقاتی فرق پر تشویش کا اظہار کر دیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے حال ہی میں کراچی کے گل پلازا میں پیش آنے والے المناک سانحہ کے بعد پاکستانی معاشرے میں موجود ظالمانہ طبقاتی تقسیم کے خلاف آواز اٹھائی۔

زینب قیوم نے لکھا کہ ’اس وقت میری فیڈ مجھے دو پاکستان دکھا رہی ہے۔ ایک اشرافیہ کا تو دوسرا غریب کا پاکستان۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اشرافیہ کا پاکستان، جو محفوظ، ناقابلِ رسائی ہے، جہاں شادیوں کی تقریبات، ڈیزائنر ملبوسات اور بوٹوکس پر گفتگو ہو رہی ہے، جبکہ دوسرا وہ محنت کش طبقہ ہے جو جل رہا ہے، گرتی ہوئی معیشت کے ملبے تلے دبا ہوا ہے، اور انصاف یا احتساب کی امید کے بغیر دم توڑ رہا ہے۔‘

ان کے اس بیان سے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد متفق دکھائی دی اور اس تلخ حقیقت پر گہرے دکھ کا بھی اظہا کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ہم یہ سب بچپن سے دیکھتے آ رہے ہیں، مگر اب یہ فرق بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔ ایک اور صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال کراچی بمقابلہ پورا پاکستان کی عکاسی کرتی ہے۔ ایک تبصرے میں کہا گیا امیر ہمارے ٹیکسوں سے مزید امیر ہو رہے ہیں جبکہ عام لوگ جل رہے ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ سماجی اور طبقاتی تقسیم خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، اور سب سے افسوسناک بات ہمدردی اور اخلاقی شعور کی کمی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید