انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت نہ جانے کی صورت میں بنگلادیش کی جگہ ایک اور ٹیم کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ٹی20 ورلڈ کپ کےلیے بھارت نے جانے کے معاملے پر آئی سی سی نے فیصلہ کرلیا۔
ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے بورڈ ممبرز میٹنگ میں ٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلادیش کے معاملے پر فیصلہ کرلیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے واضح کیا کہ حکومت کو بتادیں اگر ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے تو بنگلادیش کی جگہ نئی ٹیم شامل کی جائے گی۔
ویب سائٹ کے مطابق آج بنگلادیش کے معاملے پر آئی سی سی بورڈ ممبرز کا اجلاس ہوا، ورلڈ کپ میں نئی ٹیم کی شمولیت کا فیصلہ آئی سی سی بورڈ ممبرز کی میٹنگ میں ووٹنگ پر ہوا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ووٹنگ میں اکثریتی ارکان نے متبادل ٹیم کو شامل کرنے کا کہا، آئی سی سی نے بھارت میں کھیلنے سے متعلق سوچنے کے لیے بی سی بی کو مزید ایک روز کا وقت دے دیا۔