• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے سے اختلافات کے دوران وکٹوریہ بیکہم کی سوشل میڈیا پوسٹ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

سابق اسٹار انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کی اہلیہ فیشن ڈایزائنر، گلوکارہ اور ٹیلیویژن پرسنالٹی وکٹوریہ بیکہم نے اپنے بیٹے بروکلین کے ساتھ اختلافات کے دوران سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی جس میں انھوں نے اپنی پرانی دوست کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بروکلین بیکہم نے اپنے والدین ڈیوڈ اور وکٹوریہ بیکہم اور اپنی اہلیہ نکولا پیلٹز کے حوالے سے طویل عرصے سے زیر گردش تنازعات پر سخت سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا تھا۔

اب ایسا لگتا ہے کہ اس صورتحال پر ردِعمل دینے کے بجائے ان کی والدہ نے خاموشی اختیار کرلی تھی۔ کافی وقت خاموش رہنے کے بعد اب انھوں نے اپنی سابق بینڈ کی ساتھی ایما بنٹن کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر پوسٹ کیا اور سالگرہ کی مبارکباد دی اور ایما کے ساتھ اپنی ایک پرانی کلپ بھی شیئر کی۔

مداحوں نے فوری طور پر اس اس پوسٹ کے وقت کا نوٹس لیا، جو کہ انکے خاندانی تنازع کے دوران تھا۔ ایک طرف وکٹوریہ بظاہر اس تنازع سے دور نظر آئیں، تو انکے شوہر ڈیوڈ بیکہم نے حال ہی میں ایک پروگرام میں اس صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا میں نے ہمیشہ سوشل میڈیا اور اس کی طاقت کے بارے میں اسکی اچھائی اور برائی پر بات کی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آج کل بچے کس قسم کے مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جو خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔ میں نے ذاتی طور پر اپنے بچوں کے ساتھ بھی یہ دیکھا ہے۔ انہوں نے اپنے بچوں بروکلین، رومیو، کروز اور ہارپر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بچے غلطیاں کرتے ہیں، لیکن اسی طرح وہ سیکھتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ بروکلین نے 19 جنوری کو ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے والدین کے ساتھ کشیدہ تعلقات پر کھل کر بات کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید