ڈیوڈ بیکہم نے اپنے بیٹے بروکلن کے اس بیان پر ردِعمل دیا ہے، جس بروکلن نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے والدین نے اس کی زندگی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی اور ان کی اہلیہ نکولا پیلٹز کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔
خاندان میں پیدا ہونے والے اختلاف کے بعد ڈیوڈ بیکہم نے اپنے پہلے ردعمل میں کہا کہ بچوں کو غلطیاں کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔
ایک برطانوی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ بیکہم نے کہا کہ وہ غلطیاں کرتے ہیں۔ بچوں کو غلطیاں کرنے کی اجازت ہوتی ہے، اسی طرح وہ سیکھتے ہیں۔ اسی لیے میں اپنے بچوں کو یہ سکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔ لیکن بعض اوقات آپ کو انہیں وہ غلطیاں کرنے دینا پڑتا ہے۔
سوشل میڈیا پر آج ایک دھماکا خیز پوسٹ میں 26 سالہ بروکلن نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی والدہ نے اپریل 2022 کی شادی سے عین قبل اچانک نکولا کے لیے ویڈنگ گاؤن تیار کرنے سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔
بروکلن نے لکھا کہ ان کی والدہ نے بالکل آخری لمحات میں نکولا کا لباس بنانے کا منصوبہ ترک کر دیا، حالانکہ نکولا ان کے ڈیزائن کو پہننے کے لیے بےحد پُرجوش تھی، جس کے باعث انہیں فوری طور پر نیا لباس تلاش کرنا پڑا۔
خاندانی تنازع کے دوران 2023 کی ایک ریڈ کارپٹ ویڈیو حال ہی میں دوبارہ منظرِ عام پر آئی ہے۔ جس میں بروکلن اپنی ماڈل اہلیہ نکولا پیلٹز کو فیملی فوٹو کے لیے اپنی طرف کھینچے ہیں، جبکہ نکولا غیر آرام دہ دکھائی دیتی ہیں۔
ویڈیو میں یہ بھی نظر آیا کہ وکٹوریہ بیکہم، اپنے بیٹے اور بہو کے ساتھ پوز دیتے ہوئے کہیں اور دیکھ رہی ہیں۔