ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ کی بیٹی لیلی روز ڈیپ انسٹاگرام سے سب سے زیادہ پیسے کمانے والی انفلوئنسر بن گئیں۔
25 سالہ لیلی روز ڈیپ اداکارہ اور ماڈل بھی ہیں اور اپنی ہر انسٹاگرام پوسٹ کے لیے 15ہزار 266 ڈالرز کماتی ہیں۔
ان کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر 8.4 ملین فالوورز ہونے کے باوجود بھی وہ اپنے اکاؤنٹ پر صرف اپنے کام کے بارے میں ہی زیادہ تر پوسٹس شیئر کرتی ہیں۔
ول اور جاڈا اسمتھ کے بیٹے جیڈن اسمتھ اپنی ہر انسٹاگرام پوسٹ سے 13ہزار 63 ڈالرز کماتے ہیں اور ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 19 ملین ہے۔
صوفیہ رچی گرینج ہر انسٹاگرام پوسٹ سے 12ہزار961 ڈالرز کماتی ہیں جب کہ بروکلین بیکہم10ہزار 707 ڈالرز کماتی ہیں۔
اس فہرست میں شامل دیگر نوجوانوں میں گریسی ابرامز، مایا ہاک، ولو اسمتھ، کایا گیربر، نیکو پارکر اور لیلا ماس شامل ہیں۔
جنریشن زی سے تعلق رکھنے والے ان نوجوان فنکاروں نے اتنی چھوٹی عمر میں شہرت حاصل کر کے اپنا کیریئر بنا کر اور پیسے کما کر یہ ثابت کردیا ہے کہ سوشل میڈیا محض تفریح کا ذریعہ نہیں ہے۔