بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی سابق اہلیہ و کوریوگرافر دھناشری ورما نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا۔
یوزویندر اور ان کی سابقہ اہلیہ دھناشری ورما نے 2025 کے اوائل میں اپنی شادی ختم کردی تھی۔ 2020 میں شادی کرنے والے اس جوڑے کی طلاق نے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔
علیحدگی کے بعد سوشل میڈیا پر یوزویندر چہل کو کونٹینٹ کری ایٹر آر جے مہوش سے جوڑتے ہوئے قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں، تاہم چہل نے بعد میں واضح کیا کہ وہ کسی کے ساتھ ڈیٹنگ نہیں کر رہے۔
اب ایک نئی پیش رفت میں یوزویندر چہل اور آر جے مہوش نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس اپ ڈیٹ کی اطلاع پاپارازی نے دی، جن کے مطابق دونوں پہلے ایک دوسرے کو فالو کرتے تھے، مگر اب فالو لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ یوزویندر چہل اور آر جے مہوش دونوں نے انسٹاگرام پر اَن فالو کرنے کے معاملے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
خیال رہے کہ یوزویندر چہل اور دھناشری نے دسمبر 2020ء میں گروگرام میں ایک سادہ تقریب میں شادی کی تھی، دونوں کوویڈ-19 کی وباء کے دوران ملے تھے جب چہل نے دھناشری سے ڈانس سکھانے کے لیے کہا تھا۔
دونوں جون 2022ء میں الگ ہو ئے اور 5 فروری 2025 کو انہوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کے لیے فیملی کورٹ میں مشترکہ درخواست دائر کی، انہیں مارچ 2025 میں طلاق دے دی گئی۔