• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: آج کاروبار کا ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس میں 87 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا جہاں 100 انڈیکس میں 87 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔  

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس اضجافے کے بعد 46 ہزار 365 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 210 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 

حصص بازار میں 17 کروڑ 74 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 92 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 26 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 925 ارب روپے رہی۔

تجارتی خبریں سے مزید