• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کا صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی حسن نواز کے دفتر آمد ہوئی، جہاں انہوں نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔

نواز شریف کی آمد پر مسلم لیگی کارکنوں نے پھول اور کیک پیش کیے، جکبہ خیبر پختونخوا مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی۔

امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا سے لوگوں کی بڑی تعداد نواز شریف کے استقبال کےلیے پہنچے گی۔

امیر مقام نے کہا کہ گزشتہ حکومت والوں کا سب کو پتہ چل گیا، عوام اب دوبارہ وہ غلطی نہیں کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید