پاکستان میں تعینات امریکا کے ڈپٹی چیف آف مشن نے پشاور کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی سامان آئی جی پولیس کے حوالے کیا۔
امریکی قونصل خانہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سیکیورٹی آلات کی مالیت ساڑھے 3 لاکھ ڈالر ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ آلات دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں مددگار ثابت ہوں گے۔
ڈپٹی چیف نے تاریکی میں آپریشن میں ایف سی کی استعداد بڑھانے کے منصوبے کا اعلان کیا جس پر ڈھائی لاکھ ڈالرخرچ ہوں گے۔