پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان لیڈر ہیں ڈیلر نہیں جو لندن یا دبئی بھاگ جائیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران شعیب شاہین نے کہا کہ ایک ادارے دوسرے کی حدود میں مداخلت کرتا ہے تو مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ زبردست ہے عمل درآمد ہو تو تاریخ کا رخ بدل جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو رہائی ملتی ہے تو دوبارہ گرفتار کرلیا جاتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی لیڈر ہیں ڈیلر نہیں کہ لندن یا دبئی بھاگ جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن کروائیں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں، یہ پی ٹی آئی سے ڈرے ہوئے ہیں اس لیے الیکشن میں تاخیر کر رہے ہیں۔
شعیب شاہین نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی یا ن لیگ کو یقین ہوتا کہ جیت جائیں گے تو یہ 60 دن میں الیکشن کروالیتے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی بی ٹیم، وزیراعظم کی تقریر سن لیں سمجھتے ہیں کہ پورے پاکستان کا ووٹ لے کر آئے ہیں۔