سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے ادارے کی غلطیوں کو تسلیم کیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں تحریک انصاف کا بیانیہ مظلومیت کا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 2008 کا الیکشن بی بی کی شہادت، 2013 کا بجلی لوڈشیڈنگ اور 2018 کا الیکشن کرپشن ہوا پر ہوا جبکہ آنے والا الیکشن مہنگائی پر ہوگا۔
سابق سینیٹر نے مزید کہا کہ کاکڑ صاحب اور باپ پارٹی کے لوگوں نے کبھی نہیں چھپایا ان کا تعلق کس کے ساتھ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ تصور کرنا کہ کاکڑ صاحب کسی سیاسی جماعت کے زیادہ قریب ہیں یہ غلط فہمی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے ادارے کی غلطیوں کو تسلیم کیا۔