• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: سرکاری ادارے 17 کروڑ 39 لاکھ 93 کے واسا کے نادہندہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) کے حکام کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے مختلف سرکاری ادارے 17 کروڑ 39 لاکھ 93 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں۔

واسا حکام کے مطابق محکمۂ صحت 32 لاکھ 99 ہزار 192 روپے کا واسا کا نادہندہ ہے جبکہ سول اسپتال فیصل آباد 24 لاکھ 81 ہزار 591 روپے کا نادہندہ ہے۔

واسا حکام کے مطابق محکمۂ ایجوکیشن کے ذمے بھی ساڑھے 3 کروڑ روپے ہیں۔

واسا حکام کا بتانا ہے کہ محکمۂ انہار بھی واسا کے 1 کروڑ روپے سے زائد بل کا نادہندہ ہے۔

فیصل آباد کی ضلع کونسل کے ذمے 7 لاکھ روپے اور پی ایچ اے کے ذمے 11 لاکھ روپے کی رقم واجب الادا ہے۔

واسا حکام کے مطابق ریسکیو ڈپارٹمنٹ 31 لاکھ روپے سے زائد، محکمۂ ریلوے 1 کروڑ روپے سے زائد جبکہ فیسکو کے ذمے واسا کے 7 کروڑ روپے کے بل واجب الادا ہیں۔

واسا حکام کا کہنا ہے کہ نادہندہ سرکاری اداروں کو واجبات کی ادائیگی کے لیے حتمی نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید