آسٹریلیا کے کرکٹر ایشٹن اگر پنڈلی کی انجری سے نجات نہ پا سکے جس کے باعث ان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایشٹن اگر کی جگہ تنویر سنگھا کو اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
ایشٹن اگر کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انجری ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر رکھا ہے۔