• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر انڈر 17 نیشنل اسنوکر: سیمی فائنل اور فائنل کل ہوں گے

پنجاب کے فرحان نے 95 کا خوبصورت فریم کھیلا۔
پنجاب کے فرحان نے 95 کا خوبصورت فریم کھیلا۔

جونیئر انڈر 17 قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل اور فائنل کل کھیلے جائیں گے۔ 

پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکریٹری نوید کپاڈیہ کے مطابق کوارٹر فائنل میں فرحان علی (پنجاب) نے آیان علی (سندھ) کو 0-4 سے شکست دی، میچ کے دوران فرحان نے 95 کا خوبصورت فریم کھیلا۔ 

دانیال شہزاد (اسلام اباد) نے ریحان علی (سندھ) کو 1-4 سے ہرایا۔ 

کے راؤنڈ میچز کے بعد پنجاب سے موسیٰ تنویر اور محمد کاشان براہ راست سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ 

سیمی فائنل میں موسیٰ تنویر کا مقابلہ فرحان علی اور دانیال شہزاد کا ٹاکرا محمد کاشان سے ہوگا۔ دوپہر 2:00 بجے فائنل کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید