سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت فراہمی انصاف میں آسانی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں چیف جسٹس نے لاء افسران سے سپریم کورٹ کا کام بہتر بنانے سے متعلق تجاویز طلب کرلیں۔
اجلاس میں اٹارنی جنرل سمیت چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز اور پراسیکیوٹر جنرلز نے شرکت کی، اجلاس میں سینئر ترین جج جسٹس سردار طارق مسعود شریک ہوئے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے زیادہ تر کیسز میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں فریق ہوتی ہیں، چیف جسٹس نے لاء افسران سے سپریم کورٹ کا کام بہتر بنانے سے متعلق تجاویز طلب کیں۔
لاء افسران نےسپلیمنٹری کاز لسٹ تاخیر سے جاری ہونے کی شکایت کی، لاء افسران نے شکایت کی کہ کاز لسٹ تاخیر سے جاری ہونے سے مقدمے کی تیاری کا وقت نہیں ہوتا، افسران کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی گئی۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ لاء افسران نے اکتوبر کی کاز لسٹ جاری کرنے کے اقدام کو سراہا۔
لاء افسران نے کچھ تجاویز دیں جن پر غور کیا جائے گا، لاء افسران نےچیف جسٹس کی جانب سے اس نوعیت کے پہلے اجلاس بلانے کے اقدام کو سراہا۔