عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو گرفتار ہوئے 13 دن ہو گئے، ابھی تک ان سے متعلق معلومات نہیں ملی ہیں۔
شیخ راشد شفیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شیخ رشید پر اگر کوئی مقدمہ ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو بازیاب کروایا جائے۔
واضح رہے کہ 17 ستمبر کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ شیخ رشید کو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔
سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔