حب(نامہ نگار)گوادر میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے برادرِ نسبتی گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی(جی ڈی اے) کے افسر انجینئر سیف الد ین ایک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق متوفی کی گاڑی کوہ باتیل پر گراب کے مقام پر گہری کھائی میں گر نے کے بعد سمندر میں ڈوب گئی، حادثے کے وقت سمند ر میں موجود ماہی گیروں نے ضلعی انتظامیہ کو حادثے کے بارے میں آگاہ کیا جس کے بعد پو لیس نے جائے وقو عہ پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچائی۔ متوفی جی ڈی اے میں ایکسیئن تھے۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش آبائی علاقے کیچ روانہ کردی گئی۔