اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرنے اور فنڈز کی منتقلی کیلئے جلد بائیو میٹرک سسٹم کا آغاز کرے گا، ابتدائی طورپر ملتان، میانوالی ، میرپور خاص اور سانگھڑ میں بائیو میٹرک سسٹم کی بنیاد پر ادائیگی کی جائیگی۔ بی آئی سی پی سندھ کے ڈی جی کے مطابق بائیو میٹرک نظام مڈل مین کے کلچرکا خاتمہ کرے گا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تمام عمل شفافیت کے ساتھ ہو اور مستحقین تک ان کی رقوم باعزت طریقہ سے منتقل ہو ں۔