• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناء خان کی شوہر اور بیٹے کے ساتھ روضہ مبارک پر حاضری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اپنے بیٹے سید طارق جمیل کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثناء خان نے گزشتہ روز ایک دل موہ لینے والی ویڈیو شیئر کی۔

مذکورہ ویڈیو میں سابقہ اداکارہ اور ان کے شوہر مفتی انس کو اپنے ننھے بیٹے سید طارق جمیل کے ہمراہ مناسک عمرہ ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ثناء خان نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمد للّٰہ، اللّٰہ کی رضا سے یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں روضہ مبارک کے اندر جانا نصیب ہوا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ حاضری کی دعوت انہیں گورنر مدینہ منورہ کی جانب سے موصول ہوئی۔

انہوں نے اس سعادت پر اللّٰہ تعالیٰ کے بعد متحدہ عرب امارات کے شہزادہ شیخ ہمدان، یو کے سے مرتضیٰ بھائی اور شیخ سالم الجہانی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ثناء خان نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر اپنے بیٹے طارق جمیل کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام نعمتیں اور برکتیں سب اس کی برکت سے ہمیں حاصل ہوئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید