• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کیلئے مہنگائی اور مہنگے بلوں سے نجات کی ضمانت نواز شریف ہیں، مریم نواز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کیلئے مہنگائی اور مہنگے بلوں سے نجات کی ضمانت نواز شریف ہیں۔

لاہور میں مسلم لیگ ن پنجاب کے ڈویژن اور اضلاع کے عہدیداروں کا اجلاس ہوا جس میں مریم نواز  بھی شریک ہوئیں۔

اجلاس میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی اور استقبال کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی اُمید اور تعمیر و ترقی کی تعبیر نواز شریف ہیں، وہ ہر وعدے کی تکمیل بھی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی روشن تقدیر، نوجوانوں کے روشن مستقبل اور ترقی کے ضامن نواز شریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مزدور، کسان اور محنت کش کو ریلیف صرف نواز شریف دلا سکتے ہیں، وہ قوم کو متحد کریں گے اور قوم کو ترقی کا وژن دیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ بحرانوں کا حل صرف نواز شریف ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کی فیصلہ کُن جنگ کی قیادت نواز شریف کریں گے، وہ چوتھی مرتبہ عوام کے منتخب وزیراعظم بن کر ملک و قوم کے لیے تاریخی کردار ادا کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید