• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی فینز، صحافیوں کے بھارتی ویزوں کیلئے اقدامات کرے، پی سی بی کا مطالبہ

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

ورلڈ کپ میں شرکت کےلیے فینز اور صحافیوں کے بھارتی ویزوں کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رابطہ کرلیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ای میل لکھ دی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی پاکستانی فینز اور صحافیوں کے ویزوں کےلیے اقدامات کرے۔

ذرائع نے بتایا کہ فینز اور صحافیوں کے ویزوں کے معاملے میں تاخیر پر پی سی بی نے آئی سی سی  سے اظہار تشویش کیا ہے۔ 

پی سی بی نے آئی سی سی سے پاکستانی فینز اور صحافیوں کا معاملہ جلد از جلد حل کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو اگلے 6 روز میں ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرنا ہے اور اس کا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید