• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ، بھارتی ہائی کمیشن کا پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں لینے سے گریز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی صحافی اور تماشائی ورلڈ کپ دیکھنے بھارت کس طرح جائیں گے۔ اس بارے میں ابھی تک پالیسی غیر واضح ہے۔ صحافیوں کو بھارتی کرکٹ بورڈ سے خطوط مل چکے ہیں لیکن اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن ابھی تک ویزہ درخواست لینے کو تیار نہیں ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دہائیوں سے سپورٹ کرنے والے مشہور صوفی عبدالجلیل چاچائے کرکٹ بھی بھارتی ویزے کے منتظر ہیں۔ ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارت جا کر ورلڈ کپ دیکھنا اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہتا ہوں۔
اہم خبریں سے مزید