• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی حکومت کو عارضی فنڈ دینے کا بل مسترد، جزوی شٹ ڈاؤن یقینی ہوگیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ایوان نمائندگان میں سخت گیر ریپبلکنز نے حکومت کو عارضی طور پر فنڈ دینے کے لیے پیش کیے گئے بل کو مسترد کر دیا ہے جس کے بعد حکومت کاجزوی شٹ ڈاؤن یقینی ہو گیا ہے، ایوان نمائندگان میں ریپبلکنزکے 198ارکان کی حکومتی فنڈنگ میں 30دن کی توسیع کے بل کی مخالفت ، تنخواہیں اور پنشن رک جائینگی۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایوان نے 232میں سے 198ووٹوں سے ایک ایسے اقدام کو شکست دی ہے جس کے تحت حکومتی فنڈنگ میں 30دن کی توسیع ممکن ہوتی اور شٹ ڈاؤن کو روکا جا سکتا ہے ۔ووٹنگ کے بعد ہاؤس کے سپیکر کیون میک کارتھی کا کہنا ہے کہ چیمبر اب بھی قدامت پسندانہ پالیسیوں کے بغیر فنڈنگ ​​میں توسیع پاس کر سکتا ہے جنہوں نے ڈیموکریٹس کو الگ کر دیا تھا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آگے کیا ہو گا۔انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ’اگر آپ ہار مان لیں تو یہ صرف ناکامی ہے۔‘امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی حکومت کے شٹ ڈاؤن سے 20لاکھ کے قریب سرکاری ملازمین اور امریکا کے سابق و حاضر سروس فوجیوں میں سے بیشتر کی تنخواہیں رُک جائیں گی۔

دنیا بھر سے سے مزید