لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹر ی ایر یا کے علاقہ چونگی امرسدھو میں لڑا ئی کے دوران چھر ی کے وار سے ایک شخص ثاقب قتل ہوگیا ۔ فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے مقتول کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا زخمیوں میں قاسم، عثمان، بلال اور عباس شامل ہیں ،چو ہنگ کے علاقہ علی ٹائون سٹیشن رائے ونڈ روڈپر22سالہ مرسیلین کو اس کے دوست احد عرف جج نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔۔ ملزم فرار زخمی ہو گیا۔چوہنگ میں نامعلوم ملز م سکینہ کو گولیاں مار کر فرار ہو گئے سکینہ کی حالت ہسپتال میں نازک بتائی جاتی ہے۔