لاہور(خصوصی رپورٹر) کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کے لاہور ڈویژن مختلف اضلاع کے دورے جاری ہیں۔ کمشنر لاہور نے ہسپتالوں کی ڈیپ کلیننگ اور ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد و جائزہ کے لئے ضلع قصور کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور مریم خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور اور رکن پورہ سیالی روڈ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ہسپتال میں طبی نگہداشت پروٹوکولز، جامع صفائی کے حوالے سے جائزہ لیا۔