لاہور(خبرنگار)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کے، ڈین فیکلٹی آف مکینیکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزد کو محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے۔ یو ای ٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے ڈاکٹر توصیف ایزد کو اس اہم ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔