لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں آٹے کی سپلائی وافر اور مکمل طور پر مستحکم ہے اورحکومتِ پنجاب کا کنٹرولڈ ریلیز اور سخت مانیٹرنگ کے ذریعے مارکیٹ استحکام برقرار ہے انہوں نے بتایا کہ 9 لاکھ 50 ہزار تھیلے سرکاری نوٹیفائیڈ نرخوں پر مارکیٹ میں فراہم کیے گئے جوطلب سے کہیں زیادہ ہیں -انہوں نے مزید کہا کہ آٹا سرکاری نرخوں پر فی 10 کلو تھیلا 905 روپے جب کہ 20 کلو اٹے کا تھیلا 1810 روپے مارکیٹ میں دستیاب ہے ۔