لاہور(جنرل رپورٹر) دکھی انسانیت کی خدمت کے عظیم جذبے کے تحت مخیر حضرات کی جانب سے جنرل ہسپتال کو لاکھوں روپے مالیت کی ادویات عطیہ کی گئی ہیں۔ اس موقع پر پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخیر افراد انسانیت کی خدمت کے مشن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت اور اپنے عمل سے انسانیت دوست معاشرے کی بنیاد رکھتے ہیں اور ان کا یہ بے لوث کردار انتہائی قابلِ تحسین ہے۔ تقریب میں ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین، ڈاکٹر عبدالعزیز و دیگر ڈاکٹرز موجود تھے۔