• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی وائٹس کا قائداعظم ٹرافی میں ریکارڈ، سرفراز سمیت 5 بیٹرز کی سنچریاں

قائداعظم ٹرافی میں ایک اننگز میں پانچ سنچریاں اسکور کرنے کا ریکارڈ بن گیا۔ کراچی وائٹس کے ایک یا دو نہیں بلکہ پانچ کھلاڑیوں نے سنچریاں بنادیں جن میں سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔ 

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور وائٹس کے پہلی اننگز میں 509 رنز کے جواب میں کراچی وائٹس کے بلے بازوں نے جم کر بیٹنگ کرتے ہوئے قائداعظم ٹرافی کا ریکارڈ بنادیا۔ 

کراچی وائٹس کی جانب سے ایک ہی اننگز میں خرم منظور، عماد عالم، اسد شفیق، رمیز عزیز اور سرفراز احمد نے سنچریاں داغ دیں۔ 

فرسٹ کلاس کرکٹ بشمول ٹیسٹ میچز کی تاریخ میں پانچویں بار ایک اننگز میں 5 سنچریاں بنیں ہیں۔

1945 میں رانجی ٹرافی میں میسور کے خلاف ہولکر کی اننگز میں 6 سنچریاں تھیں جبکہ 1901 میں نیو ساؤتھ ویلیز نے شیفلڈ شیلڈ میں ساؤتھ آسٹریلیا کے خلاف 5 سنچریاں بنائیں۔

ٹیسٹ میچز کی بات کی جائے تو 1955 میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز اور 2001 میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ایک ٹیسٹ اننگز میں 5، 5 سنچریاں اسکور کیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید