نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پولیس نے راولپنڈی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔
سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے مطابق 700 منشیات فروش گرفتار کیے گئے جبکہ ان سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئی۔
سی پی او کے مطابق برآمد کی گئی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔ جس میں 6 سو کلو چرس، 5 کلو ہیروئن اور آئس شامل ہے۔
سی پی او کے مطابق منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں 1400 لیٹر شراب بھی پکڑی گئی۔
سی پی او کے مطابق گرفتار منشیات کے عادی افراد کو بحالی مراکز منتقل کر دیا گیا۔ منشیات کے عادی 300 سے زائد افراد اسپتالوں میں بھیجے گئے۔