چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستان میں حالیہ بم دھماکوں پر صدر عارف علوی کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
بیجنگ سے چینی خبر ایجنسی کے مطابق اپنے پیغام میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالیہ بم حملوں کا سُن کر انتہائی دکھ ہوا۔
چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر نے کہا کہ وہ حکومت اور عوام کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔
صدر شی جن پنگ نے کہا چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی استحکام اور سلامتی برقرار رکھنے کےلیے پاکستان کی ہرممکن مدد جاری رکھیں گے۔
چینی میڈیا کے مطابق چینی وزیراعظم لی کیانگ نے بھی نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اظہار تعزیت کیا۔