• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک: ڈالر 286 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی ڈالر آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں مزید سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 24 پیسے سستا ہونے کے بعد 286 روپے 50 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ سیشن میں ڈالر 287 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 287 روپے کا ہو گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 394 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 46 ہزار 627 پر آ کر بند ہوا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 46 ہزار 232 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید