حکومتی اقدامات کے باعث گزشتہ چند ہفتوں سے امریکی ڈالر مسلسل زوال پزیر ہے، آج بھی کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے 5 پیسے سستا ہونے کے بعد 287 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 288 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے سستا ہو کر 288 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 290 روپے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 41 پوائنٹس کی کمی کے بعد 46 ہزار 323 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 46 ہزار 365 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔